معروف شاعرہ سیماء غزل کی طبیعت ناساز، وزیراعظم سے علاج میں تعاون کی ایپل

میرے پھیپڑے ٹرانسپلانٹ ہونگے، علاج پاکستان میں ممکن نہیں، اگر ٹرانسپلانٹ نہ ہوا تو موت کے منہ میں چلی جاؤں گی،شاعرہ

منگل 23 نومبر 2021 20:58

معروف شاعرہ سیماء غزل کی طبیعت ناساز، وزیراعظم سے علاج میں تعاون کی ایپل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2021ء) معروف شاعرہ اور مصنفہ سیما غزل نے وزیر اعظم اور صدر پاکستان سے امریکا علاج میں تعاون کی اپیل کردی۔ملک کی معروف شاعرہ اور مصنفہ سیما غزل پھیپڑوں کے مرض میں مبتلا ہیں۔ انہیں ناسازی طبیعت کی وجہ سے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

سیما غزل نے امریکا میں علاج کیلئے صدر پاکستان عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے تعاون کی اپیل کی ہے۔انہوں نے درخواست کرتے ہوئے کہا میرے پھیپڑے ٹرانسپلانٹ ہوں گے، میرا علاج پاکستان میں ممکن نہیں۔ اگر ٹرانسپلانٹ نہ ہوئے تو میں موت کے منہ میں چلی جاؤں گی۔ مجھے امید ہے حکومت میرے ساتھ تعاون کرے گی۔

وقت اشاعت : 23/11/2021 - 20:58:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :