دلِ مومن‘ کیلئے اذان کا سین شوٹ کرنے پر بہت باتیں سنیں، فیصل قریشی

بدھ 24 نومبر 2021 21:15

دلِ مومن‘ کیلئے اذان کا سین شوٹ کرنے پر بہت باتیں سنیں، فیصل قریشی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2021ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنے نئے پراجیکٹ ’دلِ مومن‘ کے لیے اذان کا سین شوٹ کرنے پر بہت باتیں سننی پڑیں۔فیصل قریشی نے ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی، اس شو میں انہوں نے اپنے نئے پراجیکٹ ’دلِ مومن‘ کی شوٹنگ کے دوران ہونے والے ایک واقعے کے بارے میں بات کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ’ شوٹنگ کے دوران ایک دن جب باقی سارے سین مکمل ہوگئے اور رات کے کوئی ڈھائی تین بج رہے ہیں،انہوں نے مزید بتایا کہ ’اس وقت ڈائریکٹر نے کہا کہ اب اذان والا سین شوٹ کرلیتے ہیں‘۔فیصل قریشی نے کہا کہ’سین شوٹ کرنے کے لیے ہم نے بڑا والا اسپیکر منگوایا اور ہم شروع ہوگئے، اذان ہورہی ہے اور شوٹس لیے جارہے ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ’ سین فجر کی اذان کے لیے تھا تو اچھے طریقے سے شوٹ کرنا تھا تاکہ اذان کی آواز صاف سنائی دے‘۔

اداکار نے مزید کہا کہ’ اچانک سے برابر والے گھر سے چیخوں کی آوازیں آنے لگیں‘۔انہوں نے بتایا کہ ’ گھر سے ایک آدمی تشریف لائے اور بھائی صاحب نے ہمیں جو باتیں سنائیں، ان صاحب کو لگا کہ رات کے دو ڈھائی بجے اذان ہورہی ہے تو مطلب کہ قیامت آگئی ہے‘۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 24/11/2021 - 21:15:41

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments