میرا دور کہیں نہیں جا رہا، ہمیشہ رہے گا، سلمان خان

بدھ 24 نومبر 2021 21:15

میرا دور کہیں نہیں جا رہا، ہمیشہ رہے گا، سلمان خان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2021ء) بھارتی سپر اسٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ اٴْن کا دور کبھی ختم نہیں ہوگا، وہ ہمیشہ یہیں رہیں گے۔حال ہی میں او ٹی ٹی ( سوشل میڈیا ایپلیکیشنز ) کے لیے دیئے گئے انٹر ویو میں سلمان خان نے اپنے دور اور آنے والے نئے اداکاروں سے متعلق بات کی اور اٴْنہیں شہرت حاصل کرنے اور نام بنانے کے لیے مشورہ بھی دیا۔

انہوں نے کہا کہ ’وہ 4 دہائیوں سے سنتے آ رہے ہیں کہ سپر اسٹارز کا دور ختم ہونے والا ہے، مگر ایسا ابھی تک نہیں ہوا ہے۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’ہر نئے آنے والے کا اپنا دور اور نام ہوتا ہے، نوجوان نسل کا بھی اپنا ایک شہرت سے بھرپور دور ہے، ہم چلے جائیں گے تو نئے لوگ آ جائیں گے، مگر اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں ہے کہ فنکاروں کا دور ختم ہو جائے گا اور سوشل میڈیا کے آ جانے کے سبب اٴْنہیں شہرت نہیں ملے گی اور نئے فنکار بِنا کچھ کام کیے چھا جائیں گے۔

(جاری ہے)

‘انہوں نے مزید کہا کہ ’آپ کو مشہور اور سپر اسٹار بنانے میں فلموں کا انتخاب، اٴْس میں کی گئی بہترین اداکاری، آپ کی اصلی شخصیت سمیت اور بھی بہت کچھ معنی رکھتا ہے، صرف سوشل میڈیا کے ذریعے آپ لوگوں کے دلوں میں گھر نہیں کر سکتے۔‘ انہوں نے کہا کہ ’آنے والے نئے اداکاروں کے لیے اپنا نام بنانا آسان نہیں ہے کیوں کہ وہ تا حال 50 سال سے زائد عمر میں بھی اتنی محنت کر رہے ہیں، نئے اداکار آتے ہی انڈسٹری میں نہیں چھا سکتے، وہ ایسا ہونے بھی نہیں دیں گے۔‘اٴْن کا اداکار بننے کے خواہشمند اور نئے فنکاروں کو مشورہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ’محنت کرو بھائی، ہم بھی تو 50 سال سے اوپر ہونے کے باوجود محنت کر ہی رہے ہیں تو آپ بھی محنت کرو۔‘
وقت اشاعت : 24/11/2021 - 21:15:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :