سلمان خان کی پورے خاندان کی تصویر شیئر کر کے والد سلیم خان کو سالگرہ کی مارکباد

جمعہ 26 نومبر 2021 17:30

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے اپنے والد، فلم نگار سلیم خان کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔سلمان خان نے انسٹاگرام پر اپنے والد کی سالگرہ کی تقریب سے اپنی بھانجی کوگود میں اٹھائے اپنی پوری فیملی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے والد سلیم خان کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

تصویرمیں سلمان خان کے ساتھ ان کی فیملی کے تقریبا تمام افراد نظر آرہے ہیں جن میں اداکارہ ہیلن، ارباز خان، سہیل خان، ارپیتا خان، اور ان کے بیٹے آہل، اتل اگنی ہوتری، الویرا خان، اور ان کا بیٹا آیان شامل ہیں۔سلمان خان کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
وقت اشاعت : 26/11/2021 - 17:30:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :