بچہ گود لینے کیلئے تیار ہوں، سوارا بھاسکر کا انکشاف

تمام رسمی کارروائیاں مکمل کرلی ہیں ،اب گود لے کر بچے کی والدہ بننے کا انتظار نہیں کر سکتی ،اداکارہ

جمعہ 26 نومبر 2021 17:30

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) بالی ووڈ اداکارہ سوارا باسکر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بچہ گود لینے کیلئے تیار ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک نیوز پورٹل کو انٹرویو دیتے ہوئے سوارا بھاسکر نے انکشاف کیا کہ ’بچہ گود لینے کا خیال کافی عرصے سے ان کے ذہن میں تھا لیکن حال ہی میں وہ اس فیصلے پر پہنچی ہیں کہ وہ اب اس کام کیلئے تیار ہیں‘۔

(جاری ہے)

سوارا نے کہا کہ ’وہ ہمیشہ سے ایک خاندان اور بچوں کی خواہش رکھتی تھیں اور اٴْنہوں نے محسوس کیا کہ شادی کرنے سے بہتر ہے کہ وہ ایک بچہ گود لے لیں‘۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ’وہ بہت سے ایسے جوڑوں سے ملیں جنہوں نے بچے گود لئے ہیں، کچھ ایسے بچوں سے ملاقات کی جو گود لئے گئے تھے اور اب وہ تقریباً بالغ ہو چکے ہیں اور انہوں نے گود لینے کے طریقہ کار اور تجربے کو بھی پڑھا ہے‘۔سوارا بھاسکر نے کہا کہ ’اٴْنہوں نے اپنے والدین سے بھی بات کی، جنہوں نے بالآخر اتفاق کیا اور اب وہ اٴْن کے فیصلے کی مکمل حمایت کر رہے ہیں‘۔اداکارہ نے مزید کہا کہ ’انہوں نے تمام رسمی کارروائیاں مکمل کرلی ہیں اور اب وہ گود لے کر بچے کی والدہ بننے کا انتظار نہیں کر سکتی ۔
وقت اشاعت : 26/11/2021 - 17:30:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :