عائزہ خان کا سنڈریلا بننے کا خواب دیکھنے والی لڑکیوں کیلئے مشورہ

اپنی کہانی کی سنڈریلا بننے کیلئے، آپ کو کسی شہزادے کی نہیں ،صرف اپنی ضرورت ہے، اداکارہ

جمعہ 26 نومبر 2021 17:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ عائزہ خان نے سنڈریلا بننے کا خواب دیکھنے والی لڑکیوں کو ایک مفید مشورہ دیا ہے۔ عائزہ خان نے انسٹا گرام پر اپنی نئی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔

(جاری ہے)

ان تصاویر میں عائزہ خان آسمانی رنگ کا خوبصورت گائون پہنے ہوئے بالکل افسانوی کردار سنڈریلا جیسی نظر آرہی ہیں۔

انہوں نے اپنی یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’اپنی کہانی کی سنڈریلا بننے کیلئے، آپ کوصرف اپنی ضرورت ہے‘۔انہوں نے لکھا کہ’آپ کو کسی شہزادے کی ضرورت نہیں ہے کہ وہ آئے اور آپ کو شہزادی بنائے، جبکہ آپ تو پیدائشی ملکہ ہیں‘۔انہوں نے مزید لکھا کہ’ اپنی قدر جانیں اور ہمیشہ اپنا سر بلند رکھیں۔ یاد رکھیں، آپ دنیا کو چلاتی ہیں‘۔
وقت اشاعت : 26/11/2021 - 17:30:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :