اے آر رحمان کی بیٹی کی دبئی ایکسپو میں شاندار پرفارمنس

جمعہ 26 نومبر 2021 17:30

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) معروف بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ رحمان نے والد کے نقشِ قدم پر چلے ہوئے دبئی ایکسپو میں اپنی سحر انگیز آواز میں شاندار پرفارم کرکے مداحوں کے دل جیت لئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میوزک انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی گلوکارہ خدیجہ رحمان نے دبئی ایکسپو 2020 میں اپنی سحر انگیز پرفارمنس سے مداحوں کو حیران کردیا۔خدیجہ رحمان نے اپنا ہی پڑھا ہوا کلام ’فرشتوں‘ کو دبئی ایکسپو 2020 میں ناظرین کے سامنے پیش کیا تو ان کی سحرانگیز آواز سن کر سب حیران رہ گئے۔

وقت اشاعت : 26/11/2021 - 17:30:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :