راکھی سے پہلی بار واٹس ایپ پر بات ہوئی مگر اس نے مجھے بلاک کردیا تھا،شوہر رتیش

زندگی میں کچھ چیزیں ٹھیک نہیں چل رہی تھیں ،بہت افسردہ تھا،کسی ایسے شخص سے بات کرنا چاہتا تھا جو میرے پیشے سے نہ ہو، گفتگو

ہفتہ 27 نومبر 2021 12:23

راکھی سے پہلی بار واٹس ایپ پر بات ہوئی مگر اس نے مجھے بلاک کردیا تھا،شوہر رتیش
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) بھارتی متنازع اداکارہ اور بگ باس کے سیزن 14 کی کنٹسٹنٹ راکھی ساونت کے شوہر رتیش نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی پہلی بار راکھی سے واٹس ایپ پر بات ہوئی تھی لیکن راکھی نے اٴْنہیں بلاک کردیا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راکھی ساونت کے شوہر رتیش نے بگ باس کے سیزن 15 میں انٹری دی جہاں اٴْنہوں نے اپنی اور راکھی کی شادی کے حوالے سے گفتگو کی۔

رتیش نے کہا کہ ’میری زندگی میں کچھ چیزیں ٹھیک نہیں چل رہی تھیں اور میں بہت افسردہ تھا۔ میں کسی ایسے شخص سے بات کرنا چاہتا تھا جو میرے پیشے سے نہ ہو‘۔اٴْنہوں نے کہا کہ ’اسی دوران مجھے راکھی کا واٹس ایپ نمبر ملا، میں نے راکھی کو ’ہائے‘ کا میسج کیا جس کے بعد راکھی نے مجھے بلاک کردیا اور پھر میں نے راکھی کو دوسرے نمبر سے میسج کیا‘۔

(جاری ہے)

رتیش نے کہا کہ ’مجھے معلوم ہوا کہ راکھی کا پہلے سے ایک بوائے فرینڈ تھا جوکہ ایک ڈان تھا اور راکھی اٴْس سے الگ ہونا چاہتی تھی‘۔دوسری جانب راکھی نے کہا کہ ’میری ماں نے مجھ سے کہا کبھی اپنے بوائے فرینڈ سے بات نہ کرنا اور پھر میں نے اس سے بات کرنا چھوڑ دی، میں اس آدمی سے بچنے کے راستے تلاش کر رہی تھی، اس ڈان نے فلمی ڈائیلاگ استعمال کئے اور مجھ سے کہا کہ وہ مجھے اور سب کو اغوا کر لے گا، یہ وہ وقت تھا جب رتیش مجھے میسج کر رہے تھے‘۔رتیش نے کہا کہ ’پھر ہم نے بات شروع کی، راکھی نے مجھے بتایا کہ وہ فوری طور پر شادی کرنا چاہتی ہے اور میں نے راکھی کو شادی کی پیشکش کی اور پیشکش قبول کرنے پر ہم نے شادی کرلی‘۔
وقت اشاعت : 27/11/2021 - 12:23:52

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :