کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی

ہفتہ 27 نومبر 2021 12:47

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) بھارتی اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی اگلے ماہ ہونے والی شادی کی تاریخ سے متعلق خبریں زیرِ گردش ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکی کوشل اور کترینہ کیف کی اگلے ماہ ہونے والی شادی کی تاریخ سامنے آگئی ہے، وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی اگلے ماہ کی 9 تاریخ کو ہونا طے پائی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف دسمبر کی 9 تاریخ کو راجھستان کے ایک پر تعیش فورٹ میں اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی جبکہ اس جوڑی کی مہندی اور سنگیت کی رسمیں دسمبر کی 7 اور 8 تاریخ کو ہونا طے پائی ہیں۔

وقت اشاعت : 27/11/2021 - 12:47:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :