عدالت میرے گھر کے خلاف دائر دعوی کو خارج کرنے کا حکم دی:اداکارہ میرا

ہفتہ 27 نومبر 2021 22:00

عدالت میرے گھر کے خلاف دائر دعوی کو خارج کرنے کا حکم دی:اداکارہ میرا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2021ء) اسکینڈل کوئین اداکارہ میرا نے اپنے گھر کے خلاف دائر دعوی میں بالآخر عدالت کے سامنے جواب داخل کروادیا۔اداکارہ میرا نے اپنے گھر کے خلاف دائر دعوی پر سول عدالت میں جواب جمع کروا دیا۔ اداکارہ نے ندیم انور چوہدری ایڈووکیٹ کی وساطت سے جواب جمع کروایا ہے۔انہوں نے دعوی میں موقف اختیار کیا ہے کہ میں پاکستان کی نامور اداکارہ ہوں۔

(جاری ہے)

ڈراموں اور فلموں سے پیسہ کمایا لیکن تسلیم کوثر نامی خاتون نے میرے گھرکے خلاف جھوٹا دعوی دائر کیا۔اداکارہ میرا نے کہا میں نے ڈیفنس کے علاقے میں گھر اپنے پیسوں سے خریدا۔ دعوی میں مزید بتایا گیا ہے کہ ڈیفنس ہاسنگ سوسائٹی کے ڈائریکٹر کی موجودگی میں دستاویزات پر دستخط کیے۔ ڈیفنس ہاسنگ کے ڈائریکٹر نے بھی کاغذات پر دستخط کیے۔ دعوی میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت میرے گھر کے خلاف دائر دعوی کو خارج کرنے کا حکم دے۔واضح رہے کہ سول کورٹ میں تسلیم کوثر نامی خاتون نے اداکارہ میرا کے گھر کے خلاف دعوی دائر کررکھا ہے۔
وقت اشاعت : 27/11/2021 - 22:00:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :