سری لنکن اداکارہ پاکستانی ڈرامہ صنف آہن میں نظر آئیں گی

ہفتہ 27 نومبر 2021 23:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2021ء) سری لنکا سے تعلق رکھنے والی اداکارہ یحالی پاکستانی ڈرامہ صنف آہن میں کردار اداکرتے ہوئے نظر آئیں گی ۔

(جاری ہے)

ڈرامے کی رائٹر عمیرہ احمد کی جانب سے شیئرکیے جانے والے ایک ٹیزرکے مطابق یحالی ڈرامہ میں نتھمی پریرا نامی کیڈٹ کا کردار ادا کررہی ہیں جسے پاکستان ملٹری اکیڈمی میں یونیفارم پر دو پرچم اوردو ممالک کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوگا۔

اس سے قبل بھی یحالی اور دیگرکاسٹ کی تصاویرسوشل میڈیا پرخوب وائرل ہوئی تھیں لیکن تازہ ترین تصاویرسے اندازہ ہوتا ہے کہ سجل علی اور سری لنکن اداکارہ کی دوستی بہت گہری ہے۔انسٹاگرام پر سجل کے ساتھ بے تکلفانہ اوردلکش تصاویر شیئرکرنے والی یحالی نے کیپشن میں اداکارہ کو اپنی بہن قراردیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 27/11/2021 - 23:22:53

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments