بھارتی انتہا پسندوں نے کامیڈین منور فاروقی پر روزگار کے دروازے بند کر دئیے

نفرت جیت گئی ، آرٹسٹ ہار گیا، منور فاروقی

پیر 29 نومبر 2021 22:26

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2021ء) بھارتی انتہا پسندوں نے کامیڈین منور فاروقی پر روزگار کے دروازے بند کر دئیے ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انتہا پسندوں نے دو ماہ کے دوران دھمکیاں دے کر منور فاروقی کے 12 شو منسوخ کرائے جبکہ بینگلورو میں ان کے شو سے پہلے بھارتی پولیس نے بھی ہاتھ جوڑ لیے اور منتظمین سے کہا کہ شو نہ کریں۔

(جاری ہے)

منور فاروقی نے ٹوٹے ہوئے دل کے ساتھ سوشل میڈیا پر لکھاکہ ' نفرت جیت گئی ، آرٹسٹ ہار گیا '۔

وقت اشاعت : 29/11/2021 - 22:26:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :