میشا شفیع کی غیر حاضری پر عدالت نے وکیل کو نیا حکم جاری کردیا

پیر 29 نومبر 2021 23:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) سیشن عدالت نے گلوکارعلی ظفر کی جانب سے دار کردہ ہتک عزت کیس میں میشا شفیع کی عدم پیشی پر ان کے وکلا ء سے جواب طلب کرلیا۔سیشن عدالت میں گلوکارہ میشا شفیع کو عدالت میں طلب کرنے کے لیے درخواست کی سماعت ہوئی۔سیشن عدالت کے جج نے گلوکا رہ سمیت دیگر فریقین کے وکلا ء سے جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

سیشن عدالت نے وکلا ء کو یکم دسمبر تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے، اس موقع پر علی ظفر کے وکیل نے کہا کہ میشا شفیع عدالت میں پیش نہیں ہو رہیں۔میشا شفیع نے ویڈیو لنک سے جرح کی درخواست دائر کر رکھی ہے جبکہ میشا شفیع آئندہ ہفتے کنسرٹ میں پرفارم کرنے دبئی جا رہی ہیں۔درخواست گزار نے کہا کہ اگر میشا شفیع دبئی جا سکتی ہیں تو پاکستان آکر عدالت میں بھی پیش ہو سکتی ہیں لہٰذاعدالت میشا شفیع کو پیش ہونے کا حکم جاری کرے۔
وقت اشاعت : 29/11/2021 - 23:40:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :