عاصم اظہر کے کنسرٹ میں ہانیہ عامر کی شرکت، ویڈیو وائرل

منگل 30 نومبر 2021 16:49

عاصم اظہر کے کنسرٹ میں ہانیہ عامر کی شرکت، ویڈیو وائرل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر کے میوزک کنسرٹ میں اٴْن کی سابق گرل فرینڈ ہانیہ عامر نے شرکت کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جوکہ عاصم اظہر کے حالیہ میوزک کنسرٹ کی ہے۔عاصم اظہر نے اپنا یہ کنسرٹ کراچی میں کیا جس میں ہزاروں مداحوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

گلوکار کے اس کنسرٹ میں جہاں اٴْن کے مداحوں نے شرکت کی تو وہیں عاصم اظہر کی سابق گرل فرینڈ اور اداکارہ ہانیہ عامر بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں۔ہانیہ عامر نے عاصم اظہر کے کنسرٹ میں شرکت کی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عاصم اظہر اسٹیج پر گانا گارہے ہیں جبکہ ہانیہ عامر نیچے سامعین میں موجود اٴْسی گانے پر اداکاری کرتے نظر آرہی ہیں۔
وقت اشاعت : 30/11/2021 - 16:49:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :