میرب علی کا عاصم اظہر کیلئے محبت بھرا پیغام

کنسرٹ بہت اعلیٰ تھا،آپ کے باصلاحیت، حیرت انگیز اور باوقار مشہور شخصیت ہونے پر فخر ہے، ماڈل

منگل 30 نومبر 2021 16:49

میرب علی کا عاصم اظہر کیلئے محبت بھرا پیغام
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) اداکارہ و ماڈل میرب علی کی جانب سے قریبی دوست، اداکار و گلوکار عاصم اظہر کیلئے سوشل میڈیا پر محبت بھرا پیغام شیئر کیا گیا ہے۔ گزشتہ دنوں کراچی میں عاصم اظہر نے کامیاب کنسرٹ کیا، عاصم اظہر کے کنسرٹ سے وائرل ہونے والی متعدد ویڈیوز میں اٴْن کی والدہ اداکارہ گٴْل رانا اور میرب علی کو بھی ایک ساتھ عاصم اظہر کے گانوں کو انجوائے کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

کنسرٹ سے لطف اندوز ہونے کے بعد میرب علی کی جانب سے عاصم اظہر کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اٴْن کی گلوکارانہ صلاحیتوں کو سوشل میڈیا پر سراہا گیا ہے۔میرب علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’گزشتہ رات کا کنسرٹ بہت ہی اعلیٰ تھا عاصم۔‘انہوں نے لکھا کہ ’مجھے آپ کے سب سے زیادہ باصلاحیت، حیرت انگیز اور باوقار مشہور شخصیت ہونے پر بہت فخر ہے۔

(جاری ہے)

‘ میرب علی نے عاصم اظہر کیلئے اس پوسٹ میں دل کا ایموجی بھی بنایا ہے۔میرب علی کی اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سیاس جوڑی کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں جبکہ کچھ مداحوں کا اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں کہنا ہے کہ ’عاصم اظہر اور میرب علی کی جوڑی بہت شاندار اور اٴْن کی پسندیدہ جوڑی ہے۔‘دوسری جانب عاصم اظہر کے اس کنسرٹ میں اداکارہ ہانیہ عامر کے شرکت کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔
وقت اشاعت : 30/11/2021 - 16:49:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :