دپیکا پڈوکون کا پاکستانی ڈیزائنر کے جوڑے میں نیا فوٹوشوٹ

منگل 30 نومبر 2021 16:58

دپیکا پڈوکون کا پاکستانی ڈیزائنر کے جوڑے میں نیا فوٹوشوٹ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون کا سوشل میڈیا پر نیا فوٹو شوٹ وائرل ہے جس میں وہ پاکستانی ڈیزائنر فراز منان کا جوڑا پہنے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی اداکارہ کرینہ کپور عرف بیبو کے بعد سوشل میڈیا پر دپیکا پڈوکون کا نیا فوٹو شوٹ وائرل ہو رہا ہے جس میں اٴْنہوں نے بھارت میں مشہور پاکستانی ڈریس ڈیزائنر، فراز منان کا ڈیزائن کردہ جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے۔دپیکا پڈوکون پر فراز منان کی جانب سے ڈیزائن کیا گیا یہ سنہری لباس خوب جچ رہا ہے۔ اس سے قبل بھی فراز منان کے ڈیزائن کردہ ملبوسات بھارتی اداکارائیں زیب تن کر چکی ہیں۔

وقت اشاعت : 30/11/2021 - 16:58:11

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :