سلمان خان اگلے ہفتے سے فلم’ ٹائیگر 3‘ کی شوٹنگ کا آغاز کرنے کیلئے تیار

منگل 30 نومبر 2021 18:26

سلمان خان اگلے ہفتے سے فلم’ ٹائیگر 3‘ کی شوٹنگ کا آغاز کرنے کیلئے تیار
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) بالی ووڈ سٹار سلمان خان اگلے ہفتے سے فلم’ ٹائیگر 3‘ کی شوٹنگ کا آغاز کرنے کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

سلمان خان نے حال ہی میں اپنی فلم’ انتم، دی فائنل ٹروتھ‘ ریلیز کرکے اپنے مداحوں کو خوشخبری دی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ سلمان خان اپنی فلم’ٹائیگر 3‘ کی شوٹنگ کا اگلے ہفتے سے دوبارہ آغاز کرنے کیلئے تیار ہیں۔خیال رہے کہ رواں ماہ فلم’ٹائیگر 3‘ کی شوٹنگ کو ملتوی کردیا گیا تھا۔

وقت اشاعت : 30/11/2021 - 18:26:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :