سے 20 دسمبر تک پاکستان آئونگی ،وکیل جرح مکمل کرلیں ‘میشا شفیع

ہتک عزت کیس میں گلوکارہ میشا شفیع نے اپنے وکیل کے توسط سے جواب جمع کرادیا

بدھ 1 دسمبر 2021 17:52

سے 20 دسمبر تک پاکستان آئونگی ،وکیل جرح مکمل کرلیں ‘میشا شفیع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) گلوکار علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف دائر ہتک عزت کیس میں گلوکارہ میشا شفیع نے اپنے وکیل کے توسط سے جواب جمع کرادیا جس میںکہا گیا ہے کہ 16 دسمبر سے 20 دسمبر تک پاکستان میں ہوں گی ، علی ظفر کے وکیل جرح مکمل کرلیں ۔میشا شفیع نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ ایک پروفیشنل آرٹسٹ ہوں ، کام کی وجہ سے مختلف ممالک کا سفر کرنا ہوتا ہے جس ملک جاتی ہوں اپنے ذریعہ معاش کے لیے ہی جاتی ہوں ۔

(جاری ہے)

میشاشفیع کی جانب سے بتایا گیا کہ میں 16 دسمبر سے 20 دسمبر تک پاکستان آئوں گی ،چار دنوں میں علی ظفر کے وکلا ء جرح مکمل کر سکتے ہیں ،بیس دسمبر کے بعد واپس چلی جائوں گی۔ میشا شفیع نے پہلے ویڈیو لنک پر جرح کی درخواست دی تھی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے ۔ میشا شفیع نے جواب میں مزید کہا کہ ہے کہ میں اب ویڈیو لنک کے ذریعے جرح کی درخواست پر زور نہیں دینا چاہتی ،میرے خاوند کینڈا میں بچوں کی دیکھ بھال کے لیے رکے ہوے ہیں وہ پیش نہیں ہو سکتے ۔استدعا ہے کہ میرے خاوند کے بیان پر جرح ویڈیو لنک کے ذریعے ہی کی جاے ۔کیس کی مزید سماعت تین دسمبر کو ہو گی۔
وقت اشاعت : 01/12/2021 - 17:52:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :