پھولوں سے لگائو کو میری کمزور ی کہا جا سکتا ہے : عائزہ خان

بدھ 1 دسمبر 2021 19:48

پھولوں سے لگائو کو میری کمزور ی کہا جا سکتا ہے : عائزہ خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2021ء) اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ پھولوں سے اس قدر لگائو ہے کہ اسے میری کمزور ی کہا جا سکتا ہے ،اگر مجھے پھولوں خصوصاً گلاب کے پھول کی خوشبو آ جائے تو میں سوئے ہوئے بیدار ہو جاتی ہوں۔

(جاری ہے)

عائزہ خان نے کہا کہ مجھے آج بھی یاد ہے کہ میں سونے سے پہلے اپنے تکیے کے نیچے پھول رکھ کر سوتی تھی اور صبح بیدار ہونے کیلئے میرے لئے گلاب کے پھول کی خوشبو ضروری ہوتی تھی ۔ پھول دیکھ کر نہ صرف انسانی ذہن ترو تازہ ہو جاتا ہے بلکہ اس کے آپ کی شخصیت پر بڑے خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ عائزہ خان نے بتایا کہ میری ٹی وی پر بے پناہ مصروفیات ہیں۔

وقت اشاعت : 01/12/2021 - 19:48:34