میرے لئے اکیلے ماں کی ذمہ داری نبھانا مشکل نہیں، سائرہ یوسف

بدھ 1 دسمبر 2021 23:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف نے کہا ہے کہ میرے لئے کیلئے اکیلے ماں کی ذمہ داری نبھانا مشکل نہیں ہے۔

(جاری ہے)

سائرہ یوسف نے حال ہی میں ایک ویب شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے بتایا کہ وہ کیسے اداکار شہروز سبزواری سے طلاق کے بعد اکیلے اپنی بیٹی نورے کی پرورش کر رہی ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ پوری کوشش کرتی ہیں کہ ان کی بیٹی کو اس کے دونوں خاندانوں کا پیار ملے۔ ’میں اور شہروز، دونوں اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہم نورے کے والدین کی حیثیت سے اس کے ساتھ ہوں‘۔انہوں نے بتایا کہ شہروز اور اس کے والدین یعنی نورے کے دادا دادی بھی ان کا ساتھ دیتے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 01/12/2021 - 23:23:53

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments