بالی ووڈ فلمیں پسند ہیں،اگر موقع ملا تو میں بالی ووڈ میں ڈیبیو کروں گا،نک جونس

بدھ 1 دسمبر 2021 23:23

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر امریکی گلوکار نک جونس بالی ووڈ کی صحیح پیشکش کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نک جونس نے ایک انٹرویو میں بالی ووڈ کی تعریف کرتے ہوئے اسے غیر معمولی قرار دیا، گلوکار نے انڈسٹری میں اپنے بہت سے دوستوں کا اعتراف بھی کیا اور اپنے ڈیبیو کا امکان ظاہر کیا۔

نک جونس نے کہا کہ ’مجھے بالی ووڈ کی فلمیں پسند ہیں،میں اپنی بیوی کے ساتھ رہنے کے بعد پچھلے کچھ سالوں میں بالی ووڈ سے کافی حد تک واقف ہوگیا ہوں اور میں اس فلم انڈسٹری میں کام کرنے کیلئے دلچسپی رکھتا ہوں۔‘ اٴْنہوں نے کہا کہ ’مجھے اس انڈسٹری میں اب بہت سے دوست مل چکے ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ یہ صرف ایک غیر معمولی فلم انڈسٹری ہے، وہ جو کام کرتے ہیں وہ بہت متاثر کن ہے اور اگر مجھے موقع ملا تو میں ضرور بالی ووڈ میں ڈیبیو کروں گا‘۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ فلموں میں موسیقی کے بارے میں پوچھے جانے پر نک جونس نے کہا کہ ’میرے خیال میں یہ حیرت انگیز ہے، میں نے واضح طور پر بالی ووڈ میوزک کو کافی سٴْنا ہے اور ہماری شادی میں بھی بھارتی میوزک ہی چلا تھا جو کہ مجھے پسند آیا تھا‘۔امریکی گلوکار نے کہا کہ ’یہ رقص کرنے کے لیے بہترین قسم کی موسیقی ہے اور یہ یقینی طور پر وہی ہے جو ہم اپنے گھر کی پارٹیوں میں بجاتے ہیں‘۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 01/12/2021 - 23:23:53

Your Thoughts and Comments