اکیلے ماں کی ذمہ داری نبھانا مشکل نہیں‘ سائرہ یوسف

پوری کوشش کرتی ہیں بیٹی کو اس کے دونوں خاندانوں کا پیار ملے‘ اداکارہ

جمعرات 2 دسمبر 2021 10:50

اکیلے ماں کی ذمہ داری نبھانا مشکل نہیں‘ سائرہ یوسف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) معروف اداکارہ سائرہ یوسف نے کہا ہے کہ میرے لئے اکیلے ماں کی ذمہ داری نبھانا مشکل نہیں ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ اداکارہ نے بتایا کہ وہ پوری کوشش کرتی ہیں کہ ان کی بیٹی کو اس کے دونوں خاندانوں کا پیار ملے۔

(جاری ہے)

میں اور شہروز دونوں اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہم نورے کے والدین کی حیثیت سے اس کے ساتھ ہوں۔انہوں نے بتایا کہ شہروز اور اس کے والدین بھی ان کا ساتھ دیتے ہیں۔خیا ل رہے کہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری نے 2020 میں علیحدگی اختیار کر لی تھی اور بعد ازاں شہروز سبزواری نے ماڈل صدف کنول سے شادی کرلی تھی۔

وقت اشاعت : 02/12/2021 - 10:50:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :