پینٹین ہم برائیڈل کیٹیور ویک 2021لاہور کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

جمعرات 2 دسمبر 2021 13:11

پینٹین ہم برائیڈل کیٹیور ویک 2021لاہور کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) ہم نیٹ ورک کی جانب سے ملک کے سب سے بڑے اور سب سے زیادہ مقبول برائیڈل فیشن شو کے 19ویں ایڈیشن کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پینٹین ہم برائیڈل کیٹیور ویک 2021‘ مغل سٹی آف گارڈنز لاہور میں 10 سے 12 دسمبر تک جاری رہے گا۔اس اہم تقریب میں 19ویں ایڈیشن میں کہنہ مشق اور ابھرتے ہوئے فیشن ڈیزائنرز کے نئے عروسی رجحانات اور رن وے شو کا ایک شاندار تجربہ پیش کیا جائے گا جس میں یمنی زیدی‘ حریم فاروق‘کنزہ ہاشمی‘ نمرہ خان‘شہزاد شیخ اورفہد شیخ سمیت شو اسٹاپرز کی ایک شاندار فہرست شامل ہے۔

اس سال 28 نئے اور پرانے ڈیزائنرز اور ریٹیل برانڈز اپنے تازہ ترین عروسی مجموعوں کی نمائش کے لئے ریمپ کو رونق بخشیں جن میں فہد حسین‘ عمران راجپوت‘آصفہ نبیل‘ عزمی بائے عزمی بابر‘منیب نواز‘ نکی نینا‘سائرہ رضوان‘ریکی میلیون‘ نیسا حسین‘ حارث شکیل‘ ہمایوں عالمگیر‘ ریما احسان‘ رضوان احمد‘ سیبل ووگ‘ زونیا‘ عبیرہ عثمان‘عروج عزیز‘ احسنز مینز کلوتھنگ ‘علیشبا اینڈ نبیل‘ڈائنرز‘ ایج ریپبلک‘ المیرہ‘ ایف اے ایس ڈیزائن اسٹوڈیو‘ فاطمہ سلامت‘ حبا عاصم،‘ہاؤس آف ارسلان اقبال‘مینا کاشف اور یونی ورتھ اور دیگر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سہہ روزہ برائیڈل کیٹیور ویک کے دوران این پرو اور این جینٹس 45سے زائد ماڈلز تیار کریں گے ساتھ ہی تفریحی صنعت کے نمایاں نام شو اسٹاپرز کے طور پر شو کا حصہ ہوں گے۔تعلقات عامہ کے تمام امور اور میڈیا رابطہ ہم نیٹ ورک لمیٹڈ کی ان ہاؤس ٹیم ایم کے ڈیجیٹل پی آر کے معیذ کاظمی اور ان کی ٹیم کے اشتراک سے سرانجام دے رہی ہے ۔شو کی پروڈکشن‘ ڈائریکشن‘ کوریوگرافی ہم نیٹ ورک اسپیشل پراجیکٹس ٹیم کے زیر اہتمام ہے۔

پینٹین ہم برائیڈل کیٹیور ویک اپنے آغاز کے بعد ہی ریمپ پر تازہ ترین عروسی ملبوسات کے مجموعوں کی نمائش ‘ نئے اور آزمودہ فیشن ڈیزائنرز کے لئے خود کو اولین انتخاب کے طور پر منواچکا ہے۔گزرے سالوں کے دوران اس نے نہ صرف پاکستان کے نامور ڈیزائنرز کو ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہے بلکہ ملک کے خواہشمند اور ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو فیشن گرو کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا بھی موقع فراہم کیا ہے۔ہم نیٹ ورک کی مسلسل بڑھتی ہوئی عالمی رسائی کے ساتھ پینٹین ہم برائیڈل کیٹیور ویک اب عروسی فیشن اور جیولری ڈیزائنرز کے لئے مقامی اور غیر ملکی خریداروں کیلئے اپنے سامان کی تشہیر اور نمائش کے لئے واحد ترجیحی پلیٹ فارم بن گیا ہے۔
وقت اشاعت : 02/12/2021 - 13:11:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :