معروف رائیٹر و شاعر خلیل الرحمان قمرکے اعزازمیں ایک شام کا انعقاد کل پنجابی کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں کیا جائیگا

معروف گلوکاروں سمیت صحافتی و ادبی شخصیات شریک ہوں گی۔گلوکار و اداکار اپنے فن کامظاہرہ بھی کریں گے

جمعرات 2 دسمبر 2021 13:11

معروف رائیٹر و شاعر خلیل الرحمان قمرکے اعزازمیں ایک شام کا انعقاد کل پنجابی کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں کیا جائیگا
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) معروف رائیٹر و شاعر خلیل الرحمان قمرکے اعزازمیں ایک شام کا انعقادآج پنجابی کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں کیا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق اس شام کا انعقاد ادارہ رنگ روپ کی جانب سے کیا جارہاہے جس کے آرگنائزر ملک یعقوب نور،ملک محمد خان اور ایس ایم شاکرہیں۔

(جاری ہے)

اس شاندار تقریب میں معروف گلوکار،صحافتی و ادبی شخصیات اور اداکار شریک ہوں گے جن میں گلوکار شیرمیاندادخان،بھنگڑا کنگ شاہد سونو،ناصر بیراج،ملک آصف شہزاد،خضرعباس،طاہربخاری،ٹھاکر لاہوری،ندیم نظر،سرور بخاری،فجراریبہ بخاری،روبی شہزاد،شہزادعلی،رمضان خان،ٹائیگر شاہ،جرار رضوی،جانوبابا،ندیم چوہدری،سعداختر،ڈاکٹر بی اے خرم،عمیرجٹ،وسیم حسن اعوان،اداکار راشدمحمود،آغاز عابدعسکری،نسیم الحق زاہدی،صدف راشد،بندیاجٹ،فرحان کھٹانہ ودیگر شامل ہوں گے۔

اس تقریب میں شریک مہمان خلیل الرحمان قمرکے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کریں گے جبکہ معروف گلوکار واداکار پرفارم کریں گے۔
وقت اشاعت : 02/12/2021 - 13:11:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :