اگر سیلفی نہیں لینے دو گے تو شادی میں نہیں آں گا،بھارتی اداکار کا وکی کو پیغام

جمعرات 2 دسمبر 2021 21:09

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2021ء) بالی وڈ کے معروف اور سینئر اداکار گجراج را نے کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی سے قبل اداکار کو دھمکی دے دی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل رواں ماہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے جس کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کترینہ اور وکی کی شادی کی تقریب میں موبائل فون لانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

اس حوالے سے بالی وڈ کے معروف اور سینئر اداکار گجراج را اپنی انسٹاگرام اسٹوری وکی کوشل کے نام خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔گجراج را نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں یہ خبر شیئر کی جس میں بتایا گیا تھا کہ کترینہ اور وکی کی شادی میں موبائل فون لانے پر پابندی عائد ہے۔

(جاری ہے)

اداکار نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں وکی کوشل سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر سیلفی نہیں لینے دو گے تو شادی میں نہیں آں گا۔

گجراج را کی یہ انسٹاگرام اسٹوری بھارت کے مختلف سوشل میڈیا پیجز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔واضح رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف دسمبر کی 9 تاریخ کو راجستھان کے ایک پر تعیش فورٹ میں اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی جبکہ اس جوڑی کی مہندی اور سنگیت کی رسمیں دسمبر کی 7 اور 8 تاریخ کو ہونا طے پائی ہیں۔
وقت اشاعت : 02/12/2021 - 21:09:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :