کترینہ نے پنجابی سیکھنے کیلئے ٹیچر رکھ لیا

جمعہ 3 دسمبر 2021 23:25

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) بالی ووڈ سٹار کترینہ کیف نے شادی سے قبل پنجابی سیکھنے کے لیے ٹیچر رکھ لیا۔کترینہ کیف رواں ماہ اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ اداکارہ جہاں اپنے ملبوسات اور زیورات کی تیاریاں کررہی ہیں تو وہیں اٴْن کے لیے سب سے اہم کام پنجابی سکھانا ہے جس کے لیے اٴْنہوں نے کام شروع کردیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف نے وکی کوشل کے ساتھ شادی کرنے سے پہلے پنجابی زبان سیکھنے کے لیے ایک پرائیویٹ ٹیوٹر کی خدمات حاصل کی ہیں کیونکہ اداکار کی فیملی پنجابی ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 03/12/2021 - 23:25:37

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments