منال خان نے احسن محسن اکرام کیلئے محبت بھری پوسٹ شیئر کردی

جب بھی احسن محسن کیساتھ ہوتی ہوںخود کو بہت خوش نصیب تصور کرتی ہوں، اداکارہ

جمعہ 3 دسمبر 2021 23:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) پاکستان کی معروف اداکارہ منال خان عرف مینو کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر، سابق اداکار احسن محسن اکرام کے ساتھ بے لوث محبت کا اظہار کیا گیا ہے۔منال خان کی جانب سے اپنے ولیمے کی تقریب سے لی گئی تصویریں اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ہیں جس میں اٴْنہوں نے بے پناہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے شوہر کے لیے ایک محبت بھرا پیغام لکھا ہے۔

منال خان نے اپنی اس خوبصورت پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’دنیا میں سب سے خوبصورت احساس چاہنا اور چاہے جانا ہے۔‘انہوں نے اپنے شوہر کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’اٴْن کے شوہر نے اٴْنہیں اتنا پیار دیا ہے کہ وہ جب بھی احسن محسن کے ساتھ ہوتی ہیں خود کو بہت خوش نصیب تصور کرتی ہیں‘۔

(جاری ہے)

منال خان نے احسن محسن اکرام سے کہا کہ ’تم ہمیشہ میرے ہی رہو گے، میں اپنی زندگی کے آخری دن تک تمہیں پیار کروں گی‘۔

دوسری جانب احسن محسن اکرام نے بھی اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر منال خان کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے جواب میں لکھا کہ ’تم جانتی ہوں کہ تمہاری آنکھیں اس دنیا کی سب سے خوبصورت ترین آنکھیں ہیں‘۔احسن محسن اکرام نے منال خان کی تعریف میں مزید لکھا کہ ’اٴْنہوں نے آج تک ایسی بڑی خوبصورت آنکھیں نہیں دیکھی ہیں‘۔اٴْنہوں نے کہا کہ ’جب بھی وہ منال خان کو خود کی جانب سے دیکھتے ہوئے دیکھتے ہیں تو انہیں منال خان سے مزید پیار ہو جاتا ہے‘۔
وقت اشاعت : 03/12/2021 - 23:26:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :