مہوش حیات کا سیالکوٹ واقعے پر شدید برہمی کا اظہار

میرے پاس جذبات کا اظہار کرنے کیلئے الفاظ کافی نہیں ،بحیثیت قوم سر شرم سے جھک جانا چاہیے

ہفتہ 4 دسمبر 2021 12:41

مہوش حیات کا سیالکوٹ واقعے پر شدید برہمی کا اظہار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے سیالکوٹ واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کردیا۔ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں مہوش حیات نے کہا کہ ’میرے پاس جذبات کا اظہار کرنے کیلئے الفاظ کافی نہیں ہیں‘۔

(جاری ہے)

مہوش حیات نے کہا کہ ’بحیثیت قوم ہمارا سر شرم سے جھک جانا چاہیے۔‘اٴْنہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ’کیا ہم واقعی ایک ایسے ملک میں رہنا چاہتے ہیں جہاں ہجوم کی حکمرانی معمول ہی ‘۔اداکارہ نے وزیراعظم عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’ہم آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں آپ اس سفاکیت کو روکنے کے لیے فوری کارروائی کریں‘۔

وقت اشاعت : 04/12/2021 - 12:41:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :