سیالکوٹ کا افسوسناک واقعہ دیکھ کر بیمار ہوگئی ہوں،یہ سفاکیت کی انتہاء ہے، ماہرہ خان

ہفتہ 4 دسمبر 2021 12:41

سیالکوٹ کا افسوسناک واقعہ دیکھ کر بیمار ہوگئی ہوں،یہ سفاکیت کی انتہاء ہے، ماہرہ خان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان نے سیالکوٹ واقعے پر شدید شرمندگی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں ماہرہ خان نے کہا کہ’ یہ افسوسناک واقعہ دیکھ کر بیمار ہوگئی ہوں، یہ سفاکیت کی انتہا ہے‘۔ اداکارہ نے وزیراعظم عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’میں جواب کیلئے، انصاف کیلئے اور اپنے ملک سے اس لعنت کو دور کرنے کیلئے عمران خان کی طرف دیکھ رہی ہوں‘۔

وقت اشاعت : 04/12/2021 - 12:41:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :