انیل کپور کی جانب سے انوپم کھیر کو قیمتی چشمے کا تحفہ

ہفتہ 4 دسمبر 2021 12:41

انیل کپور کی جانب سے انوپم کھیر کو قیمتی چشمے کا تحفہ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء)بالی ووڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے دوست اور ساتھی اداکار انیل کپور نے انھیں ایک بہت ہی قیمتی گلاسز (چشمہ) بطور تحفہ دیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ کس طرح انیل کپور نے زور دیتے ہوئے یہ حقیقت بتائی کہ یہ گلاسز بہت زیادہ مہنگے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم انوپم کھیر نے کہا کہ انہوں نے اپنے پرانے دوست انیل کپور کی جانب سے بار بار اسے مہنگا کہنے کے جملے پر برا نہیں منایا، واقعی یہ مہنگا ہے اور یہ انیل کپور کی فیاضی ہے کہ انھوں نے یہ تحفہ دیا اور یہ ہماری اچھی دوستی کی ایک مثال ہے، خدا سب کو ایسے اچھے دوست عطا کرے۔اس ویڈیو میں انیل نظر نہیں آرہے جبکہ انوپم کھیر انکا دیا ہوا چشمہ پہن کر بھی دکھاتے ہیں، انکا اس موقع پر کہنا تھا کہ وہ تو اس چشمے کے ڈبے کو دیکھ کر ہی نروس تھے۔ اس دوران انیل نے کہا کہ مہنگا ہے بہت، اتنا مہنگا تحفہ میں نے آج تک کسی کو نہیں دیا، جس پر انوپم کھیر کا کہنا تھا کہ دوستی بھی تو سالوں پرانی ہے، ایسے مت کہیے۔ میں پوچھونگا نہیں کہ یہ کتنا مہنگا ہے۔
وقت اشاعت : 04/12/2021 - 12:41:22

Rlated Stars :