عامر خان سے نہ ملائیں ان تک پہنچنا بہت دور کی بات ہے، کیرتی سینن

ہفتہ 4 دسمبر 2021 12:41

عامر خان سے نہ ملائیں ان تک پہنچنا بہت دور کی بات ہے، کیرتی سینن
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) بالی ووڈکی نوجوان اداکارہ کیرتی سینن نے خود کو بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کہنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں پریشر میں نہ لیا جائے۔یاد رہے کہ کریتی سینن کو عامر خان سے اس لئے ملایا جارہا ہے کہ انھوں نے اپنی فلم می می میں اپنے وزن میں 15 کلو گرام تک اضافہ کیا تھا، اس فلم میں انھوں نے ایک سروگیٹ مدر کا کردار ادا کیا تھا یہ فلم اس سال کے اوائل میں ریلیز ہوئی تھی، دراصل یہ 2011 کی سمرودھی پورے کے نیشنل ایوارڈ وننگ مراٹھی فلم مالا ئی وہیچے کا ہندی ری میک تھا۔

فلم کی ہدایتکاری لکشمن اوتیکار نے دی تھی، اور فلم کی کاسٹ میں کیرتی سنون کے علاوہ پنکھج تریپاٹھی، منوج پاوا، سائی تامنکر اور سپاریا پاٹھک نے اداکاری کی تھی۔

(جاری ہے)

فلم میں کیرتی نے ایک ایسی ماں کا کردار ادا کیا جس میں وہ فوری پیسے کمانے کے لیے کسی اور کے بچے کی اپنی شکم میں پرورش کرتی ہے۔ حال ہی میں ایک بھارتی میڈیا ادارے نے جب ان سے پوچھا کہ انھیں خواتین کی عامر خان کہا جاسکتا ہے تو انھوں نے کہ کہ نہیں اتنا زیادہ پریشر مت ڈالیے، عامر خان صاحب تک پہنچنا بہت دور کی بات ہے۔تاہم انھوں نے کہا کہ جب آپ اتنی محنت کرتے ہیں اور اتنے جذبے سے کام کرتے ہیں تو کردار میں جان پڑھ جاتی ہے اور وہ بہت سراہا جاتا ہے اور جب لوگ آپکے کام کو دیکھتے ہیں تب وہ اطمینان آتا ہے۔

وقت اشاعت : 04/12/2021 - 12:41:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :