ہیکروں نے اداکارہ جینیفر لارنس سمیت کئی مشہور شخصیات کی برہنہ تصاویر انٹرنیٹ پر نشر کر دی،

یہ پرائیویسی کی صریح خلاف ورزی ، ہماری ٹیم قانونی کارروائی کرے گی، ایجنٹ جینیفر لارنس

پیر 1 ستمبر 2014 19:05

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) ہیکروں نے آسکر انعام یافتہ اداکارہ جینیفر لارنس سمیت کئی مشہور شخصیات کی برہنہ تصاویر انٹرنیٹ پر نشر کر دی ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کچھ ستاروں نے کہا ہے کہ ان کی تصاویر جعلی ہیں، البتہ دوسروں نے تصدیق کی ہے کہ یہ تصاویر انھی کی ہیں۔اس فہرست میں زیادہ تر خواتین ہیں جن میں جینیفر لارنس کے علاوہ ریانا، کیٹ اپٹن، سلینا گومیس، اور کم کاردیشین شامل ہیں۔

’ہنگر گیمز‘ کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ جینیفر لارنس کے ایجنٹ نے کہا کہ ان کی ٹیم قانونی کارروائی کرے گی۔انھوں نے بی بی سی کو بتایا: ’یہ پرائیویسی کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ہم نے حکام سے رابطہ کیا ہے اور جو کوئی بھی جینیفر کی چوری شدہ تصاویر پوسٹ کرے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

’اے گڈ ڈے ٹو ڈائی ہارڈ‘ کی اداکارہ میری الزبیتھ ونسٹیڈ نے بھی تصدیق کی کہ یہ تصاویر انھی کی ہیں۔

انھوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: ’وہ لوگ جو میرے شوہر کے ساتھ کئی سال پہلے لی گئی تصاویر دیکھ رہے ہیں، مجھے امید ہے کہ وہ خود کو بہت اچھا سمجھ رہے ہوں گے۔ایک اور ٹویٹ میں انھوں نے کہا: ’یہ فوٹو کئی سال قبل ڈیلیٹ کر دیے گئے تھے، میں صرف تصور ہی کر سکتی ہوں کہ کسی نے اس کام پر کتنی محنت کی ہو گی۔ اب مجھے ان تمام لوگوں کا احساس ہو رہا ہے جنھیں ہیکنگ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔‘تاہم اداکارہ اور گلوکارہ وکٹوریہ جسٹس نے کہا ہے کہ ان کی تصاویر جعلی ہیں۔ انھوں نے ٹوئٹر پر کہا: ’لوگو، میں شروع ہی میں بتا دوں کہ میری یہ تصاویر جعلی ہیں۔

وقت اشاعت : 01/09/2014 - 19:05:35

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :