ظفررحمن اورعائشہ عمرچھ سال بعد دوبارہ اسکرین پر اکٹھے نظرآئیں گے

ہفتہ 4 دسمبر 2021 20:57

ظفررحمن اورعائشہ عمرچھ سال بعد دوبارہ اسکرین پر اکٹھے نظرآئیں گے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2021ء) اداکارہ عائشہ عمر نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس نے مداحوں کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔انسٹاگرام پر اداکارہ عائشہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں اداکارہ کے ہمراہ شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اظفر رحمن کو دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں اداکارہ عائشہ عمر سرخ رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی ہیں جو اداکارہ کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہا ہے جبکہ اداکار اظفر سیاہ کورٹ پہنے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں ایک دوسرے کے ساتھ نہایت خوشگوار موڈ میں کالج کے دوران کی گہری دوستی سے متعلق بات کر رہے ہیں تاہم گفتگو کے دوران اداکار اظفر رحمن نے اداکارہ عائشہ عمر کو شادی کی پیشکش کر دی۔اداکار کے جانب سے دی جا نے والی شادی کی پیشکش عائشہ عمر جواب دینے کے بجائے آنکھیں جھکا کر ہنسنے لگ جاتی ہیں۔عائشہ عمر کی جانب سے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ اظفر اور وہ اسکرین پر 6 سال بعد دوبارہ اکٹھے ہوئے ہیں۔عائشہ عمر کی اس ویڈیو کے کیپشن سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ ویڈیو سنجیدہ پرپوزل نہیں بلکہ اس جوڑی کا آنے والا ایک پراجیکٹ ہے جس میں یہ دونوں پرانے دوست اسکرین پر 6 سال بعد ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
وقت اشاعت : 04/12/2021 - 20:57:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :