رابی پیرزادہ نے ریسٹورنٹ میں ماہر کک کی طرح کوکنگ کر کے سٹاف کو حیرت میںڈال دیا

پیر 6 دسمبر 2021 11:49

رابی پیرزادہ نے ریسٹورنٹ میں ماہر کک کی طرح کوکنگ کر کے سٹاف کو حیرت میںڈال دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) شوبز کو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ نے راولپنڈی کے مقامی ریسٹورنٹ میں کسی ماہر کک کی طرح کوکنگ کر کے سٹاف کو حیرت میںڈال دیا۔ رابی پیرزادہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک ریسٹورنٹ میں خود کوکنگ کر رہی ہے اور سٹاف ان کے پاس کھڑا ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ رابی پیرزادہ اپنے برانڈ کے آئوٹ لیٹ کے افتتاح کیلئے راولپنڈی گئی تھیں اوراس کے بعد رات کے وقت ایک مقامی ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے گئی تھیں ۔ رابی پیرزادہ نے ریسٹورنٹ میں خودکوکنگ کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آ گئی ہے ۔رابی پیرزادہ نے کہا کہ ریسٹورنٹ کا کچن اوپن حصے میں تھا اور میں اس کی صفائی دیکھ کر متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکی ۔
وقت اشاعت : 06/12/2021 - 11:49:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :