آئمہ بیگ 2021میں پاکستان کی سب سے زیادہ سنی جانے والی مقامی خاتون گلو کارہ بن گئیں

پیر 6 دسمبر 2021 16:52

آئمہ بیگ 2021میں پاکستان کی سب سے زیادہ سنی جانے والی مقامی خاتون گلو کارہ بن گئیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ 2021میںپاکستان کی سب سے زیادہ سنی جانے والی مقامی خاتون گلو کارہ بن گئیں ۔ معروف گلو کارہ آئمہ بیگ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔یہ اسکرین شاٹ سویڈش آڈیو اسٹریمنگ اور میڈیا سروس، اسپاٹی فائے کی جانب سے جاری کی گئی ایک فہرست سے لیا گیا ۔

(جاری ہے)

اسپاٹی فائے کی اس فہرست کے مطابق آئمہ بیگ سال 2021 میں پاکستان کی سب سے زیادہ سنی جانے والی مقامی خاتون گلوکارہ ہیں۔انہوں یہ اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’وہ مذاق نہیں کررہیں ان کا خواب سچ ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ آڈیو اسٹریمنگ میوزک ویب سائٹ اسپاٹی فائے کو رواں برس میں پاکستان میں متعارف کروایا گیا تھا جس نے اب پاکستان میں سنے جانے والے فنکاروں، گانوں اور پلے لسٹس کی فہرست جاری کی ہے۔2021 میں پاکستانی صارفین نے اسپاٹی فائے پرجس فنکار کے گانے زیادہ سنے وہ بھارتی گلوکارارجیت سنگھ ہیں جبکہ اس فہرست میں دوسرا نمبر پاکستانی گلوکارعاطف اسلم کا ہے۔
وقت اشاعت : 06/12/2021 - 16:52:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :