گلوکار امانت علی کے والد انتقال کرگئے

پیر 6 دسمبر 2021 17:00

گلوکار امانت علی کے والد انتقال کرگئے
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار امانت علی کے والد اور روایتی موسیقار استاد نزاکت علی خان انتقال کرگئے۔امانت علی کے والد استاد نزاکت علی خان کے انتقال کی خبر اٴْن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی۔گلوکار کی ٹیم کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا گیا کہ امانت علی کے والد انتقال کرگئے ہیں۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے بتایا کہ گلوکار کے والد کی نمازِ جنازہ فیصل آباد کی امام بارگاہ قصرِ سکینہ میں ادا کی گئی۔امانت علی کے والد کا قٴْل شریف دوپہر 2 بجے فیصل آباد کے علاقے طارق آباد، محمود آباد میں ہوا۔امانت علی کی ٹیم کی جانب سے اٴْن کے والد کی مغفرت کیلئے دٴْعا بھی کی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکار اعجاز اسلم کے والد اور اداکارہ جویریہ عباسی اور انوشے عباسی کی والدہ انتقال کرگئیں تھیں۔
وقت اشاعت : 06/12/2021 - 17:00:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :