اداکار سلمان خان نے منی لانڈرنگ کیس میں جیکلین کا نام آنے کے بعد اداکارہ سے کنارہ کشی اختیار کرلی

پیر 6 دسمبر 2021 17:08

اداکار سلمان خان نے منی لانڈرنگ کیس میں جیکلین کا نام آنے کے بعد اداکارہ سے کنارہ کشی اختیار کرلی
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے منی لانڈرنگ کیس میں جیکلین کا نام آنے کے بعد اداکارہ سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز ایک نئی مشکل میں گرفتار ہوگئیں، گزشتہ روز کروڑوں روپے کی منی لانڈنگ کیس میں ملوث سکیش چندرا شیکھر سے جیکلین کے قریبی تعلقات کا انکشاف ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ جیکلین نے سکیش چندرا سے کروڑوں روپے کے تحائف لے رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ہی بالی ووڈ اداکارہ کو ممبئی ایئر پورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا، جیکلین کو دبئی میں ایک شو میں شرکت کے لیے جانا تھا امیگریشن حکام نے بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی۔بالی ووڈ رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے قریبی دوست سلمان خان نے بھی جیکلین کا نام منی لانڈرنگ کیس میں آنے کے بعد کنارہ کشی اختیار کرلی ہے، رپورٹس کے مطابق دبنگ خان ریاض میں ہونے والے دبنگ کانسرٹ کے لیے اب جیکلین کی جگہ کسی اور چہرے کی تلاش میں ہیں۔
وقت اشاعت : 06/12/2021 - 17:08:20

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :