مسجد میں رقص کے کیس میں صباقمر اور بلال سعید عدالت میں پیش

منگل 7 دسمبر 2021 13:05

مسجد میں رقص کے کیس میں صباقمر اور بلال سعید عدالت میں پیش
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) تاریخی مسجد وزیر خان میں رقص کی ویڈیو بنانے کے کیس میں صبا قمر اور بلال سعید عدالت میں پیش ہوگئے۔جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مصطفی یزدانی نے صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 7 فروری تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ دونوں کے خلاف تاریخی مسجد وزیر خان میں رقص کی ویڈیو بنانے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔گزشتہ پیشی پر اداکارہ صبا قمر بیمار ہو گئی تھیں اور حاضری معافی کی درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزموں کو طلب کیا تھا۔

وقت اشاعت : 07/12/2021 - 13:05:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :