ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اداکارہ خوشبو خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

منگل 7 دسمبر 2021 13:11

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اداکارہ خوشبو خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اداکارہ خوشبو خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے نجی تھیٹر میں ڈانسر کی کپڑے بدلنے کی ویڈیو لیک کے معاملے پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اداکارہ خوشبو خان سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ایف آئی اے نے مقدمہ تھیٹر مالک کی مدعیت میں خوشبو خان ،عمران شوکی، کاشف چن اور احمد کے خلاف درج کیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے مطابق ویڈیوز خفیہ موبائل کیمرے سے بنائی گئیں۔ ویڈیو بنانے والے ملزم کاشف چن کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق کاشف چن چار سال سے شالیمار تھیٹر میں پرفارم کر رہا ہے۔گرفتار ملزم کاشف چن نے اپنے ابتدائی بیان میں ایف آئی اے کو بتایا کہ وہ چارجنگ کے بہانے موبائل اداکارائوں کے کمرے میں رکھ آتا تھا۔کاشف نے ایف آئی اے کو بیان دیا کہ ویڈیوز اداکارہ خوشبو خان کے کہنے پر بنائیں،اداکارہ نے معاوضہ ڈبل کرنے اور ایک لاکھ ایڈوانس لیکر دینے کا لالچ دیا تھا، ویڈیوز اداکارہ خوشبو خان نے اپنے گھر بلا کر لیں۔
وقت اشاعت : 07/12/2021 - 13:11:10

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :