نازیبا ویڈیوز بنانے کے سکینڈل میں خوشبو سمیت دیگر ملزمان نے عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کر دیں

منگل 7 دسمبر 2021 16:25

نازیبا ویڈیوز بنانے کے سکینڈل میں خوشبو سمیت دیگر ملزمان نے عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کر دیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) شالیمار تھیٹرمیں اسٹیج اداکاروں کی نازیبا ویڈیوز بنانے کے سکینڈل میں اداکارہ خوشبو سمیت دیگر ملزمان نے عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کر دیں جبکہ تھیٹرڈائریکٹراجمل ملک،سمیع اللہ اور عمران اختر کی عبوری ضمانت 21 دسمبر تک منظور کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج رائے یاسین شاہین نے ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواستو ںپر سماعت کی۔ سیشن عدالت نے ایف آئی اے کو ملزموں کی گرفتاری سے روکتے ہوئے ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔سائبر کرائم نے ویڈیو سکینڈل کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ ایف آئی اے نے تھیٹرمالک طارق محمود کی درخواست پرمقدمہ درج کیا ہے۔

وقت اشاعت : 07/12/2021 - 16:25:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :