معروف نعت خواں جنید جمشید کی پانچویں برسی 7 دسمبرمنگل کو منائی گئی

منگل 7 دسمبر 2021 22:41

معروف نعت خواں جنید جمشید کی پانچویں برسی 7 دسمبرمنگل کو منائی گئی
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) معروف نعت خواں جنید جمشید کی پانچویں برسی 7دسمبرمنگل کو منائی گئی اس سلسلے میں مختلف شہروں میں تقریبات منعقد کی گئیں۔ جنید جمشید 3 ستمبر 1964ء کوکراچی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے وائٹل سائز کے نام سے پاپ موسیقی کا بینڈ تشکیل دیا جس میں بطور گلو کار 1987ء میں کیریئر کا آغاز کیا۔اس بینڈکی جانب سے ملی نغمہ ’’ دل دل پاکستان جاں جاں پاکستان ‘‘ متعارف کرایا جو عوام میں بے حد مقبول ہوا۔

(جاری ہے)

2004ء میں معروف سکالر مو لانا طارق جمیل سے ملاقات نے جنید جمشید کی زندگی بدل دی اور گلوکاری میں بے پناہ شہرت کے باوجود ان کا رجحان دینی تعلیمات، درس و تدریس اور حمد و ثناء کی طرف ہو گیا۔ گلوکار ی کو خیرباد کہہ کر 2005ء میں اپنی خوبصورت آواز میں انہو ں نے پہلا نعتیہ البم ’’جلوہ جاناں‘‘ ریلز کیا۔ بعد ازاں یہ سلسلہ چلتا رہا۔ انہیں 2007ء میں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ وہ 7 دسمبر 2016ء کو چترال سے اسلام آباد جاتے ہوئے حویلیاں کے قریب طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہو گئے تھے۔
وقت اشاعت : 07/12/2021 - 22:41:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :