نورا فتحی پر بھی بھتہ خور سے خطیر مالیت کے تحائف وصول کرنے کا الزام

منگل 7 دسمبر 2021 23:04

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) جیکولین فرنینڈس کے بعد نورا فتحی بھارتی فلم انڈسٹری کی دوسری اداکارہ ہیں جن پر مبینہ طور پر بھتہ خور سے مہنگے تحائف وصول کرنے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)کی طرف سے چندر شیکھر کیخلاف داخل کردہ 7,000 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس اور نورا فتحی نے مبینہ بھتہ خور سے کروڑوں روپے مالیت کے تحائف وصول کئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ چندر شیکھر نے تفتیش کے دوران دعوی کیا کہ اس نے فتحی کو ایک لگژری کار اور فرنینڈیز کو 10کروڑ روپے مالیت سے زائد کے تحائف دیئے ہیں۔جیکولین فرنینڈس کو دیئے گئے تحائف میں مبینہ طور پر ایک گھوڑا، کئی فارسی بلیاں اور ہیروں سے جڑے زیورات کے سیٹ شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 07/12/2021 - 23:04:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :