کترینہ کی بڑی بہن بھی شادی میں شرکت کیلئے جے پور پہنچ گئیں

منگل 7 دسمبر 2021 23:04

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی شادی میں شرکت کیلئے ان کی فیملی جے پور پہنچنا شروع ہو گئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، کترینہ کیف کی بڑی بہن نتاشا ٹرکواٹ جے پور پہنچ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے بھی جب کترینہ ممبئی سے راجھستان جانے کیلئے روانہ ہوئیں توان کے خاندان کے کچھ افراد ممبئی ایئرپورٹ پران کے ساتھ نظر آئے ۔کترینہ کیف کی ایک اور بہن ازابیل کیف اور بھائی سبستین کو بھی اداکارہ کے گھر سے جے پور جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس کے علاوہ کترینہ کی والدہ اور میک اپ آرٹسٹ کو بھی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا۔

وقت اشاعت : 07/12/2021 - 23:04:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :