ذاتی معاملات میں کسی کی مداخلت پسند نہیں، کام سے کام رکھتی ہوں‘ نیلم منیر

، چیلنجنگ کردار نبھانا پسند کرتی ہوں اور میرے مداح بھی اسی وجہ سے مجھے زیادہ چاہتے ہیں

بدھ 8 دسمبر 2021 12:04

ذاتی معاملات میں کسی کی مداخلت پسند نہیں، کام سے کام رکھتی ہوں‘ نیلم منیر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہیکہ اپنے معاملات میں کسی کی مداخلت پسند نہیں کرتی، صرف کام سے کام رکھتی ہوں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں نیلم منیر نے کہا کہ میری پوری توجہ صرف اپنا کیریئر بنانے میں ہے، میرے بارے میں کون کیا سوچتاہے اور کیا رائے دیتا ہے اس سے متعلق کبھی نہیں سوچا۔انہوں نے کہا کہ شوبز میں آنے سے زندگی میں بہت کچھ بدل گیا ہے، چیلنجنگ کردار نبھانا پسند کرتی ہوں اور میرے مداح بھی اسی وجہ سے مجھے زیادہ چاہتے ہیں۔

وقت اشاعت : 08/12/2021 - 12:04:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :