کترینہ اور وکی کل شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے
کترینہ کیف کی عمر 38 سال ہے جب کہ وکی کوشل 33 سال کے ہیں۔ دونوں کی عمر کے درمیان 5 سال کا فرق ہے
بدھ 8 دسمبر 2021 12:04
(جاری ہے)
اس کی مثال پریانکا چوپڑا اور نک جونس ہیں جن کی عمر میں 10 سال کا فرق ہے۔
پریانکا اپنے شوہر نک جونس سے عمر میں 10 سال بڑی ہیں۔ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کا شمار بھی بالی ووڈ کی خوشحال جوڑیوں میں ہوتا ہے۔ ایشوریا اپنے شوہر سے عمر میں 3 سال بڑی ہیں۔اداکارہ سوہاعلی خان کی عمر شادی کے وقت 37 سال تھی جب کہ ان کے شوہر اداکار کنال کھیمو 32 برس کے تھے۔ لیکن عمر کا یہ فرق ان دونوں کی شادی میں کوئی رکاوٹ نہیں بنا۔کترینہ کیف 16 جولائی 1983 کو ہانگ کانگ میں مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے محمد کیف کے گھر پیدا ہوئیں۔ اداکارہ کی والدہ کا نام سوزین ٹرکواٹ ہے جو پیشے سے وکیل ہیں اور سماجی کارکن بھی ہیں۔ کترینہ کیف کے بچپن کے دنوں میں ہی ان کے والدین میں علیحدگی ہوگئی تھی، والد انہیں چھوڑ کر امریکا چلے گئے تھے جبکہ تمام بھائی بہنوں کو ان کی والدہ نے پالا تھا۔ کترینہ کیف کی تین بڑی بہنیں اور تین چھوٹی بہنیں ہیں جبکہ ان کا ایک بڑا بھائی بھی ہے۔ بہنوں میں ایزابیل کیف بھی اداکارہ ہیں۔ خیال رہے کہ 2003 کے بعد سے اب تک کترینہ کیف اب تک متعدد فلموں میں جلوہ گر ہوچکی ہیں، جہاں انہوں نے ویلکم، سرکار، پارٹنر، ریس، سنگ اس کنگ اور نمستے لندن جیسی مشہور فلموں میں کام کیا۔Rlated Stars :
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Kim Sharma
Mahirah Khan Askari
Christian Slater
Nayyara Noor
Jonah Hill
Malaika Arora Khan
Alina Zaidi
Sarmad Sehbai
Hira Mani
adele
Mehreen Syed
Huma Mir
Showbiz News In Urdu
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کیلئے وظیفے شروع کر دیئے تھے، جس پر رضا مند ہوگئی، نشو بیگم
-
نازش جہانگیر نے بابر اعظم بارے سکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
مدیحہ رضوی نے اپنی دوسری شادی کا اعلان کر دیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
کامیڈی کنگ منورظریف کی 48 ویں برسی 29 اپریل کو منائی جائے گی
-
معروف مزاحیہ اداکارکمال احمد رضوی کا 94 واں یوم پیدائش یکم مئی کو منایا جائے گا
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا