کترینہ کیف کی پوری فیملی شادی میں شرکت کیلئے پہنچ گئی

بدھ 8 دسمبر 2021 23:12

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی شادی میں شرکت کرنے کے لییان کی والدہ اور بہن بھائی ممبئی اور جے پور پہنچ گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، کترینہ کیف کی وکی کوشل کے ساتھ شادی سے قبل ان کی فیملی ممبئی اور جے پور پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

کترینہ کیف کے بھائی سیبستین کو کچھ روز قبل فوٹو گرافرز کے مشہور گروپ پاپرازی نے ممبئی میں اداکارہ کے گھر کے باہر بھی دیکھا تھا، جوکہ بہن کی شادی کی تیاریوں میں بھی ان کی ساتھ شامل رہے۔اس کے علاوہ کترینہ کیف کی 6 بہنوں، بھائی اور والدہ کے ممبئی سے شادی میں شرکت کیلئے جے پور روانہ ہوتے ہوئے تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

وقت اشاعت : 08/12/2021 - 23:12:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :