کترینہ اور وکی کوشل شادی کے بعد جوہو میں انوشکا اور ویرات کوہلی کے پڑوسی بنیں گے

بدھ 8 دسمبر 2021 23:12

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) بھارتی اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل شادی کے بعد ممبئی شہر کے ساحلی علاقے جوہو میں شفٹ ہو جائیں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس جوڑی کا نیا گھر جوہو میں سمندر کنارے ایک عالیشان رہائشی عمارت راج محل میں ہوگا جہاں یہ جوڑا کرائے پر رہے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل اس فلیٹ میں شفٹ ہونے کے بعد معروف اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کے پڑوسی بن جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جوہو میں سمندر کنارے واقع یہ 8 منزلہ عمارت ممبئی کے مہنگے ترین فلیٹس میں سے ایک ہے، اس عمارت کی پہلے ہی سے دو منزلیں انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے استعمال میں ہیں جن کا ماہانہ کرایہ8 لاکھ دیا جاتا ہے۔
وقت اشاعت : 08/12/2021 - 23:12:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :