کترینہ وکی شادی کے بعد ہنی مون پر مالدیپ جائیں گے،بھارتی میڈیا کا دعویٰ

بدھ 8 دسمبر 2021 23:12

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) بالی وڈ اداکار ہ کترینہ اور وکی کی شادی کی خبروں کے بعد ہنی مون کے حوالے سے بھی اہم دعویٰ سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ اور وکی 9 دسمبر کو بھارت کے شہر راجستھان کے قلعہ سکس سینسس فورٹ میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے ، دونوں اداکاروں کا ولیمہ ممبئی کے تاج لینڈ میں 11 دسمبر کو منعقد کیا جائے گا۔بھارتی میڈیا پر دعویٰ کیاگیا ہے کہ کترینہ وکی شادی کے بعد ہنی مون پر مالدیپ جائیں گے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ چونکہ کترینہ وکی کی شادی کے فوراً بعد فلم کی شوٹنگ شیڈول ہیں لہٰذا یہ بھی کہا جارہا ہے کہ دونوں شخصیات شادی کے فوری بعد ہنی مون کے لیے نہیں جاسکیں گے۔

وقت اشاعت : 08/12/2021 - 23:12:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :