کترینہ کی مہندی کی تقریب کی مبینہ تصاویر لیک ہوگئیں

دونوں اداکاروں کا استقبالیہ ممبئی کے تاج لینڈ میں 11 دسمبر کو منعقد کیا جائے گا

جمعرات 9 دسمبر 2021 00:02

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کی مہندی کی تقریب کی مبینہ تصاویر لیک ہوگئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ اور وکی 9 دسمبر کو بھارت کے شہر راجستھان کے قلعہ سکس سینسس فورٹ میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی.دونوں اداکاروں کا استقبالیہ ممبئی کے تاج لینڈ میں 11 دسمبر کو منعقد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تقریبات کا ا?غاز راجستھان میں ہوگیا ہے اور اب بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ کترینہ کی مہندی کی تقریب کی تصاویر لیک ہوگئی ہیں۔ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کترینہ نے پستے رنگ کی ساڑھی پہن رکھی ہے اور وہ رقص کررہی ہیں تاہم ان تصاویر کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

وقت اشاعت : 09/12/2021 - 00:02:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :