اسرائیل میں ہونے والے مس یونیورس کے مقابلے میں دو لبنانی نژاد حسینائوں کی شرکت

جمعرات 9 دسمبر 2021 13:38

اسرائیل میں ہونے والے مس یونیورس کے مقابلے میں دو لبنانی نژاد حسینائوں کی شرکت
تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) مس یونیورس کا مقابلہ اتوار کے روز اسرائیل کے جنوبی شہر ایلات میں منعقد ہو رہا ہے۔ یہ شہر بحر احمر میں خلیجِ عقبہ پر واقع ہے۔ اس مقابلہ حسن میں ایک عرب امیدوار بھی شریک ہے جو دیگر 79 حسینائوں سے مقابلہ کرے گی۔ یہ مراکش کی الجزائری نژاد ملکہ حسن کوثر بن حلیمہ ہے۔البتہ لبنان سے تعلق رکھنے والی دو ملکہ حسن بھی مس یونیورس کے 70 ویں مقابلے میں شرکت کے لیے ایلات پہنچ چکی ہیں۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق ان میں ایک میکسیکو کی 25 سالہ ملکہ حسن دی بوروحلال اور دوسری بولیویا کی 20 سالہ ملکہ حسن ناہیمی یواکیم ہے۔ ناہیمی یواکیم کے والد کا تعلق لبنان اور والدہ کا بولیویا سے ہے جب کہ دیبورا ہلال ایک فیشن ماڈل اور ٹی وی میزبان ہے۔ اس کی والدہ کا تعلق میکسیکو سے ہے۔ دیبورا ہلال ہسپانوی اور انگریزی زبان روانی سے بولتی ہے۔ وہ بزنس ایڈمنسٹریشن میں گریجویشن کی ڈگری رکھتی ہے۔ اس کے دادا 1924 میں ہجرت کر کے میکسیکو آ گئے تھے۔
وقت اشاعت : 09/12/2021 - 13:38:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :